ابنا:عبدالرحیم الکیب نے کہاکہ انھیں آئندہ ایک مہینےکے اندر کابینہ کی تشکیل کےلئے جوموقع حاصل ہوا ہے اس سےوہ استفادہ کریں گے۔
الکیب پر لیبیاکےعوام کےہاتھوں میں موجود ہتھیاروں کوجمع کرنے نیز بنیادی اقتصادی تنصیبات کو پھرسےچلانے کی سنگین ذمہ داری ہے۔
ماہرین کےمطابق لیبیا کےسابق ڈکٹیٹرقذافی کےخلاف جدوجہد کے دوران عوام کےہاتھوں میں بڑے پیمانےپرہتھیاروں کاپہنچنا لیبیاکی عبوری کونسل کاایک اصلی مسئلہ ہے اورعبدالرحیم الکیب سےان کی پوزیشن کےپیش نظر جوایک ٹیکنوکریٹ اور سابق ڈکٹیٹرکےسخت مخالفین میں رہ چکےہيں، ان ہتھیاروں کوجمع کرنےکی امید کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب لیبیا کی عبوری قومی کونسل کے ترجمان عبدالحفیظ غوقہ نے کہا ہے کہ عبوری کونسل ان سب افراد کے خلاف انضباطی کارروائی کرے گي جو غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
...........
/169